ہمارے بارے میں

ہمیں کیسا انٹرنیٹ چاہئے، میڈیا میٹرز فار ڈیماکریسی کی ایک کوشش ہے، جس کے ذریعے ہم انٹرینیٹ کے عام صارفین کی ضروریات اور توقعات کو انٹرنیٹ کے بارے میں پالیسی سازی کرنے والوں تک پہنچائیں گے۔ اگرچہ انٹرنیٹ تک رسائی سب کا حق ہے، لیکن جب اس کے حوالے سے پالیسی سازی کی جاتی ہے تو عام عوام کی ضروریات، ان کا فائدہ اور ان کی توقعات کو مد نظر نہیں رکھا جاتا۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے بارے میں پالیسی سازی کے عمل کو تمام شراکت داروں کی مشاورت شامل پوتی ہے، مگر بد قسمتی سے پاکستان میں اب بھی پالیسی سازی ٹاپ ڈاوٗن ہے۔ اس لئے اکثر اوقات انٹرنیٹ کے حوالے سے بننے والی پالیسیاں انٹرنیٹ کے عام صارفین کو فائٗدے کے بجائے نقصان پہنچاتی ہیں۔

 ہمیں کیسا انٹرنیٹ چاہئے کے ذریعے ہم پالیسی سازوں اور عوام کے درمیان یہ فاصلہ کم کرنے کی کوشش کریں گےاور عوام کی اؐواز پالیسی سازوں تک پہنچائیں گے۔ اس لئے ہم آپ سے، انٹرنیٹ کے عام صارفین سے یہ جانن چاہتے ہیں، کہ آپ کو کیسا انٹرنیٹ چاہئے ؟

#HamainKaisaInternetChahiye